سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(628) سگریٹ اور چائے کا نشہ

  • 2086
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2105

سوال

(628) سگریٹ اور چائے کا نشہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جس طرح سگریٹ کا نشہ ہوتا ہے اسی طرح چائے کا بھی نشہ ہوتا ہے برائے مہربانی وضاحت فرما دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سگریٹ حقہ اور تمباکو میں تو نشہ ہے چائے میں کوئی نشہ نہیں دلیل یہ ہے کہ اول الذکر تینوں چیزیں انسان کے حواس اور اس کی عقل پر اثر انداز ہوتی ہیں صحیح بخاری میں ہے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا :

«وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ»(بخارى-كتاب الاشربة-باب ما جاء ان الخمر ما خامر العقل من الشراب)

’’نشہ آور شے وہ ہے جو عقل پر اثر انداز ہو‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

کھانے پینے کے احکام ج1ص 449

محدث فتویٰ

تبصرے