سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(627) حمل ضائع ہونے والی گائے کے دودھ کاحکم

  • 2085
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1670

سوال

(627) حمل ضائع ہونے والی گائے کے دودھ کاحکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ایک دوست کی گائے کا مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل حمل گر گیا کیا اب اس کا دودھ پی سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہاں ! پی سکتے ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿وَإِنَّ لَكُمۡ فِي ٱلۡأَنۡعَٰمِ لَعِبۡرَةٗۖ نُّسۡقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيۡنِ فَرۡثٖ وَدَمٖ لَّبَنًا خَالِصٗا سَآئِغٗا لِّلشَّٰرِبِينَ﴾--النحل66

’’اور تمہارے واسطے چوپاؤں میں سوچنے کی جگہ ہے پلاتے ہیں تم کو اس کے پیٹ کی چیزوں میں سے گوبر اور خون کے درمیان سے دودھ خالص خوشگوار پینے والوں کے لیے‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

کھانے پینے کے احکام ج1ص 449

محدث فتویٰ

تبصرے