السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مرزائی رمضان المبارک میں افطاری کا اہتمام کرتا ہے ۔ اس کے ہاں اس کے گھر جا کر روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟ جن لوگوں نے روزہ افطار کیا کیا ان کا روزہ ہو گیا یا وہ دوبارہ روزہ رکھیں ۔ جبکہ روزہ کھولنے والے لوگ مرزا صاحب اور مرزائیت سے پوری طرح واقف بھی ہوں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ان لوگوں کی خطا ہے وہ اس سے توبہ کریں اور آئندہ کے لیے ایسا نہ کریں پھر وہ غور کریں اگر کوئی نصرانی عیسائی انہیں اپنے گھر بلا کر روزہ افطار کروائے تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں ؟ نہیں ہر گز نہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿ٱلۡيَوۡمَ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَٰتُۖ﴾--مائدة5
’’آج حلال ہوئیں تم کو سب پاک چیزیں اور اہل کتاب کا کھانا تم کو حلال ہے‘‘ اور مرزائی عیسائیوں سے بھی بدتر ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب