سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(549) کعبہ کی قسم کھانا

  • 20812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1231

سوال

(549) کعبہ کی قسم کھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن و حدیث کی رو سے کعبہ کی قسم کھائی جا سکتی ہے یانہیں ؟ اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اللہ تعالیٰ کا گھر کعبہ شریف بھی اس کی مخلوق ہے اور مخلوق کی قسم اٹھانا جائز نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائی جاسکتی ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے : ’’ صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھاؤ، وہ بھی صرف اس وقت جب تم سچے ہو۔‘‘(ابوداود،الایمان والنذور :3248)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:475

محدث فتویٰ

تبصرے