سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(465) حمل کے آخری مراحل میں ہمبستری کرنا

  • 20728
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 838

سوال

(465) حمل کے آخری مراحل میں ہمبستری کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی حمل کے آخری مرحلہ میں ہے، کیا اس حالت میں اس سے ہم بستری کرنا جائز ہے، کتاب و سنت کے مطابق میری راہنمائی کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 انسان ، دوران حمل اپنی بیوی سے جب چاہے ہم بستری کر سکتا ہے۔ کتاب و سنت میں اس کے متعلق کوئی ممانعت نہیں لیکن اگر ایسا کرنے سے کسی قسم کےنقصان کا اندیشہ ہو تو یہ فعل حرام ہے۔ اگر نقصان کا اندیشہ نہیں البتہ تکلیف اور مشقت ہو تو اس صورت میں بہتر ہے کہ ہم بستری نہ کی جائے کیونکہ بیوی کو مشقت میں ڈالنا حسن معاشرت کے خلاف ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ اور ان عورتوں سے احسن انداز میں معاشرت اختیار کرو۔‘‘[1]

بہر حال صورت مسؤلہ میں دوران حمل آدمی اپنی بیوی سے ہم بستری کر سکتا ہے بشرطیکہ کسی قسم کے نقصان کا خطرہ نہ ہو اور اگراس سے بیوی تکلیف محسوس کرے تو بھی اس سے اجتناب بہتر ہے۔ ( واللہ اعلم)


[1] النساء : ۱۱۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:409

محدث فتویٰ

تبصرے