سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(613) شادی کے موقع پر کھڑےہو کر کھانا

  • 2071
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1548

سوال

(613) شادی کے موقع پر کھڑےہو کر کھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ شادی کے موقع پر ہار مالا اور کھڑے ہو کر کھانا جائز ہے یا نہیں اگر جگہ یا کوئی اور مجبوری پر کوئی کھڑے ہو کر اہتمام کرے تو کیا فتویٰ ہے اور اس میں شمولیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

شادی کے موقع پر یا کسی اور موقع پر کھڑے ہو کر کھانا پینا رسول اللہﷺ کی سنت کے خلاف ہے کھڑے ہو کر کھانے پینے والا رسول اللہﷺ کی سنت کا تارک ہے جگہ وغیرہ والی مجبوری والی بات فضول ہے کھڑے ہو کر کھلانے پلانے والوں کے پروگرام میں شمولیت تارک سنت کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ شادی وغیرہ مواقع پر گلے میں مالا یا روپوں والا یا کوئی ہار پہننا گانا یا سہرا باندھنا رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں غیر مسلموں کی رسم ہے اللہ تعالیٰ کتاب وسنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

کھانے پینے کے احکام ج1ص 444

محدث فتویٰ

تبصرے