سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(380) شادی کا پیغام کیسے پہنچایا جائے؟

  • 20641
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 649

سوال

(380) شادی کا پیغام کیسے پہنچایا جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک لڑکی سے شادی کرنے کا خواہش مند ہوں تو کیا براہ راست اس سے گفتگو کر سکتا ہوں ، میرا اس سے شادی کا پیغام کس طرح ممکن ہے، اس سلسلہ میں میری راہنمائی فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے ہاں مشرقی روایات کے مطابق لڑکے کے سرپرست ہی پیغام شادی دیتے ہیں یعنی والدین کے ذریعے ہی منگنی وغیرہ کا پروگرام طے ہوتا ہے، کوئی لڑکا براہ راست ایسا کام نہیں کرتا اور نہ ہی لڑکی سے بات چیت کرنے کا مجاز ہے۔ اجنبی عورت سے بات چیت کرنے کے کچھ شرعی آداب حسب ذیل ہیں، اگر کوئی دوسرا پیغام نکاح دینے کے لئے موجود نہ ہو تو ان آداب کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے:

1مرد ، عورت تک اس کے محرم یا اپنی محرم عورت کے ذریعے بات پہنچائے۔ 2  اگر ایسا ممکن ہو تو ان کی یہ گفتگو خلوت و تنہائی کے بغیر ہو، نیز یہ کلام مباح اور جائز موضوع سے خارج نہ ہو۔ 3  فتنہ وغیرہ کا اندیشہ نہ ہو، اگر اس طرح کی کلام سے لذت حاصل کرنے لگیں تو ایسا کرنا حرام ہے۔ 4  عورت کی طرف سے گفتگو میں نرم لہجہ اختیار نہ کیا جائے اور وہ مکمل پردے میں ہو۔

5  یہ گفتگو ضرورت سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

بہر حال ایسے موقع پر ضروری ہے کہ فتنہ میں مبتلا کر دینے والے اسباب سے احتراز کیا جائے ، انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے اور اپنے مقصد کو ہر اس طریقہ سے حل کیا جا سکتا ہے جو لڑکی کے پاس جانے کے علاوہ ہو۔ بہر حال اس سلسلہ میں ہر اس کام سے پرہیز کیا جائے جو حرام کام کی طرف لے جانے والا ہو یا حرام کے قریب کرنے والا ہو۔ ( واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:338

محدث فتویٰ

تبصرے