سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(368) نکاح کے لئے سرکاری رجسٹریشن

  • 20629
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 841

سوال

(368) نکاح کے لئے سرکاری رجسٹریشن

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نکاح کے لئے سرکاری کاغذات میں اندارج کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا اس کے بغیر نکاح ہو جاتا ہے، قرآن و حدیث کے مطابق جواب دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 نکاح کے لئے بنیادی طور پر چار شرائط حسب ذیل ہیں:

1 جس عورت سے نکاح کرنا ہے وہ رضا مند ہو اور اس پر کسی قسم کا دباؤ نہ ہو۔ 2 عورت کا سرپرست اس نکاح کی اجازت دے کیونکہ اس کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ 3  حق مہر بھی ضروری ہے ، قرآن کریم میں اس کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

4 نکاح گواہوں کی موجودگی میں کیا جائے اور اس کا باقاعدہ اعلان ہونا چاہیے۔

شرعی نکاح کے لئے مذکورہ بالا چار چیزوں کا پایا جانا ضروری ہے لیکن رائج الوقت قانون کے مطابق اس کا اندارج کرانے میں چنداں حرج نہیں تاکہ آئندہ کسی قسم کی مشکل پیش آئے تو قانونی طور پر کوئی پریشانی نہ ہو۔ رجسٹرڈ کرانے میں حقوق کا تحفظ بھی ہوتا ہے اور آئندہ مفاسد سے بھی بچا جا سکتا ہے ، پھر ملکی قانون اگر کتاب و سنت کے منافی نہ ہو تو اسے عمل میں لانا ضروری ہے۔ قرآن کریم میں ’’اولی الامر‘‘ کی اطاعت سے مراد ملکی قوانین کی پابندی ہے بشرطیکہ وہ قرآن و حدیث کے خلاف نہ ہوں، اس بنا پر ہمارے رجحان کے مطابق شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی قانون پر عمل در آمد یقینی بنانا چاہیے۔ ( واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:328

محدث فتویٰ

تبصرے