السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ایک بکرا 14 یا 15 ماہ کا ہو گیا ہے لیکن مسنہ نہیں بنا تو کیا عمر پوری ہونے کی بنا پر قربانی کیا جا سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کے جانور کا مسنہ ہونا ضروری ہے ہاں حالت عسر میں جنس بھیڑ کا جذعہ درست ہے جذعہ بھیڑ صحیح ترین قول کے مطابق سال یا سال سے اوپر والے کو کہتے ہیں بشرطیکہ ابھی مسنہ نہ ہوا ہو لہٰذا آپ کا موصوف بکرا قربانی نہیں کیا جا سکتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب