سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(232) احتیاطا افطاری میں تاخیر

  • 20493
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 932

سوال

(232) احتیاطا افطاری میں تاخیر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ احتیاط کے طور پر سورج غروب ہو نے کے بعد چند منٹ تاخیر سے روزہ افطار کر تے ہیں، اس قسم کی احتیاط کا شرعاً کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سورج غروب ہو نے کے بعد روزہ جلدی افطار کرنا ایک پسندیدہ عمل ہے ، ایسے حالات میں احتیاط کر نے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ چنانچہ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں یہ عمل ایک دوسرے انداز سے بیان ہوا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’ لوگ روزہ افطار کر نے میں جب تک جلدی کر تے رہیں گے دین ہمیشہ غالب رہے گا کیونکہ یہودی اور عیسائی روزہ تاخیر سے افطار کر تے ہیں۔[1]

ان احادیث کے پیش نظر سورج غروب ہو نے کے بعد روزہ جلدی افطار کرنا چاہیے، مزید احتیاط کی شرعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)


[1] ابو داؤد، الصوم: ۲۳ ۵۳۔

 

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:220

محدث فتویٰ

تبصرے