سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(591) آپﷺنے کس کس کی قربانی کی.؟

  • 2049
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1950

سوال

(591) آپﷺنے کس کس کی قربانی کی.؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) جاموس (بھینسا ، کٹا) کی قربانی کے بارے میں حدیث نبویﷺمیں کیا حکم ہے ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا حکم ہے ؟

(2)قَرَّبَ دَجَاجَة ً (بخارى شريف كتاب الجمعه) کا کیا مطلب ہے کیا یہاں سے قربانی کا استدلال پکڑا جا سکتا ہے ؟

(3) نبی اکرمﷺنے کس کس چوپائے کی قربانی کی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(1) رسول اللہﷺکی حدیث میں جاموس کی قربانی کا ذکر نہیں ہے ۔

(2) ’’قَرَّبَ دَجَاجَة‘‘ سے عیدالاضحی کے موقع پرکی جانے والی قربانی پر استدلال درست نہیں ۔

(3) جنس اونٹ ، جنس گائے ، جنس بھیڑ اور جنس بکری کی قربانی رسول اللہﷺ کی احادیث سے ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

قربانی اور عقیقہ کے مسائل ج1ص 434

محدث فتویٰ

تبصرے