السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رسول اللہﷺنے حج کے مواقع کے علاوہ عیدالاضحی پہ قربانی دی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہﷺنے حج کے مواقع کے علاوہ عیدالاضحی پہ قربانی دی ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے
«عَنْ أَنَسٍ قَالَ : ضَحّٰی رَسُوْلُ اﷲِﷺبِکَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بَيَدِهِ وَسَمّٰی وَکَبَّرَ»
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا رسول اللہﷺنے دو مینڈھے سیاہ وسفید رنگ کے سینگوں والے قربانی کیے آپﷺنے ان کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا اور اللہ کا نام لیا اور اللہ اکبر کہا‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب