سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(587) قربانی کرنے کی دلیل

  • 2045
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1297

سوال

(587) قربانی کرنے کی دلیل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کوئی ضرور ی نہیں کہ ہر سال دی جائے اور طاقت ہوتے بھی اگر ایک انسان مسلمان نہیں کرتا تو اس کو کوئی گناہ نہیں ہو گا۔ اور نہ ہی صحابہ سے یہ عمل ثابت ہے قربانی اگر ضروری نہیں تو پھر یہ بات تو پرویز بھی کہتا ہے اس کو کافر کہہ دیتے ہیں۔ اور پھر رسول اللہﷺ تو ہر سال دو قربانی کیا کرتے تھے اور اس صحابی کا واقعہ جس نے قربانی نماز سے پہلے کی تو آپ نے فرمایا یہ تو صرف گوشت ہوا قربانی نہیں تو اس کو بعد میں کرنے کا حکم دیا تو اس نے کہا کہ میرے پاس تو بس جذع ہے تو آپ نے جذع کرنے کا حکم دیا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

صاحب استطاعت کے لیے اضحیہ قربانی ضروری ہے ایک دلیل تو آپ نے خود ہی لکھ دی ہے دوسری دلیل ہے: 

﴿فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ﴾--الكوثر2

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

قربانی اور عقیقہ کے مسائل ج1ص 433

محدث فتویٰ

تبصرے