سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) کفن کیا ہو؟

  • 20425
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 774

سوال

(164) کفن کیا ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کفن کے بارے میں شرعاً کیا ہدایات ہیں ، وہ کس رنگ کا اور کتنے کپڑوں پر مشتمل ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

: کفن کے متعلق شرعی ہدایات حسب ذیل ہیں: 1  کفن کا رنگ سفید ہو چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’تم سفیدلباس زیب تن کیا کرو، کیونکہ یہ بہتر اور عمدہ لباس ہے اور اپنے مرنے والوں کو بھی اسی میں کفن دیا کرو۔ ‘‘[1]

تین کپڑوں میں کفن دیا جائے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سوتی چادروں میں کفن دیا گیا جو سفید رنگ کی تھیں اور سحولیہ کی بنی ہوئی تھیں، ان میں قمیص اور پگڑی نہ تھی۔ [2]

محرم آدمی اگر فوت ہو جائے تو اسے احرام کی دو چادروں میں ہی کفن دے دیا جائے جیسا کہ احادیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔[3]

بوقت مجبوری ایک چادر میں بھی کفن دیا جاسکتا ہے جیسا کہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ایک ہی چادر میں کفن دیا گیا تھا، اس سے زائد چادریں ثابت نہیں ہیں۔

 ( واللہ اعلم)


[1] مسند أحمد ص ۲۴۷ ج۱۔

[2] صحیح البخاري، الجنائز : ۱۲۶۴۔

[3] صحیح البخاري ، الجنائز : ۱۲۶۷۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:166

محدث فتویٰ

تبصرے