سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) بچوں کی عید میں شرکت

  • 20413
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 538

سوال

(152) بچوں کی عید میں شرکت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کی عید میں شرکت


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باشعور بچے بھی مسلمانوں کی عید میں شریک ہو سکتے ہیں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ آیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عید میں شرکت کی تھی؟ انھوں نے جواب دیا ، ہاں اگر چھوٹے ہو نے کے باوجود میرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مقام نہ ہو تا تو میں شرکت نہ کر تا۔[1] لیکن بچوں کو کنٹرول کر نے کا بند و بست ہونا چاہیے تاکہ وہ دوسرے حضرات کی نماز خراب نہ کریں۔


[1]  بخاری، العیدین: ۹۷۷۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:158

محدث فتویٰ

تبصرے