سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(150) عید کے عمومی آداب

  • 20411
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 715

سوال

(150) عید کے عمومی آداب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمومی آداب


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کے کچھ عمومی آداب حسب ذیل ہیں

نماز عید کھلے میدان میں ادا کرنا

عیدین کے موقع پر اسلام اور اہلِ اسلام کی شان و شوکت کا اظہار مقصود ہے، اس لیے نماز عید کا اہتمام کھلے میدان میں ہونا چاہیے ،جس کی دو صورتیں حسب ذیل ہیں۔ 1 عید گاہ میں پڑھی جائے ۔ 2 اگر عید گاہ نہ ہو تو کسی کھلے پارک میں پڑھنی چاہیے۔

شرعی عذر کے بغیر مسجد میں ادا کرنا مسنون نہیں، البتہ سخت بارش ، تیز آندھی یا اس قسم کے کسی دوسرے عذر کے پیشِ نظر مسجد میں بھی پڑھنا جائز ہے۔ اس سلسلہ میں ایک روایت بھی پیش کی جا تی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عید کے دن بارش ہو گئی تو آپ نے مسجد میں عید پڑھائی۔[1]لیکن یہ روایت سند کے اعتبار سے ضعیف ہے اگر چہ معنی کے اعتبار سے صحیح ہے۔ (واللہ اعلم)


[1] ابن ماجه، اقامة الصلوة: ۱۳۱۳۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:158

محدث فتویٰ

تبصرے