سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) نماز عید کے پہلے اور بعد نوافل پڑھنا

  • 20408
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 568

سوال

(147) نماز عید کے پہلے اور بعد نوافل پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عید کے پہلے اور بعد نوافل پڑھنا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عید کے دن صرف نماز عید پڑھنے پر اکتفا ء کیا جائے ، عید گاہ میں نماز عید سے پہلے یا بعد میں نفل نہیں پڑھنے چاہئیں۔ چنانچہ

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید کی دو رکعت ہی ادا فرمائیں ، اس سے پہلے نماز پڑھی نہ بعد میں [1]ایک حدیث میں ہے کہ عید کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر آ کر دو رکعت پڑھی تھیں۔ [2]ان دونوں روایات میں تطبیق یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ میں کوئی نوافل نہیں پڑھتے تھے، البتہ گھر واپس آ کر دو رکعت ادا کر تے جن کا نماز عید سے کوئی تعلق نہ ہو تا بلکہ وہ مطلق نوافل ہو تے تھے۔


[1] بخاری، العیدین: ۹۶۴۔

[2] ابن ماجه ، اقامة الصلوة : ۱۲۹۳۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:157

محدث فتویٰ

تبصرے