السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز عید کے بعد کے آداب
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز عید کے بعد حسب ذیل آداب کا خیال رکھا جائے۔
عید کے دن ایک راستے سے جانا اور واپسی پر دوسرا راستہ اختیار کرنا بھی مسنون ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے روز آ تے جا تے ہوئے راستہ تبدیل فرماتے تھے۔[1]حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے لیے جا تے تو واپسی کے لیے دوسرا راستہ اختیار کر تے تھے۔ [2]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کر تے ہوئے عید گاہ آنے جانے کا راستہ الگ الگ ہونا چاہیے۔
[1] بخاری، العیدین: ۹۸۶۔
[2] ابن ماجه، اقامة الصلوة: ۱۳۰۱۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب