السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تکبیرات عیدین
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عیدین کے موقع پر اللہ کی کبریائی اور عظمت بیان کرنا مستحب عمل ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے الفاظ کے متعلق کوئی صحیح حدیث منقول نہیں، البتہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ درج ذیل الفاظ کہا کر تے تھے ۔ االلہ اکبر، االلہ اکبر لا الٰہ الا اللہ وااللہ اکبر االلہ اکبر وللہ الحمد۔[1]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے درج ذیل الفاظ مروی ہیں: االلہ اکبر، االلہ اکبر االلہ اکبر وللہ الحمد ، اللہ اکبر و اجل االلہ اکبر علی ما ھدانا۔[2]
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ درج ذیل الفاظ کہا کر تے تھے۔ االلہ اکبر، االلہ اکبر االلہ اکبر کبیرا
تکبیرات کے علاوہ نعت خوانی اور اشعار وغیرہ پڑھنا ثابت نہیں۔
[1] مصنف ابن ابی شیبہ: ص۱۸۶، ج ۲۔
[2] بیھقی:ص۲۱۰، ج۲۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب