سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) تکبیرات میں رفع الیدین

  • 20399
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 588

سوال

(138) تکبیرات میں رفع الیدین

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تکبیرات میں رفع الیدین


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تکبیرات کہتے وقت رفع الیدین کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ بھی ثابت نہیں ، البتہ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ہر تکبیر کہتے وقت ہاتھ اٹھا تے تھے۔[1] اسی طرح عبا ء بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا: ’’ کیا امام نماز عیدین میں ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرے اور لوگ بھی اس کے ساتھ ہاتھ اٹھائیں۔ انھوں نے جواب دیا:’’ہاں‘‘۔[2]

ان آثار و اقوال کی روشنی میں اگر کوئی تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کر تاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے اور اگر کوئی نہیں کر تا تو اس کا بھی جواز ہے، ایسے مسائل میں تشدد درست نہیں۔


[1] زاد المعاد ، ص ۱۴۴۱، ج ۱۔

[2] مصنف عبد الرزاق، ص ۲۹۷، ج ۳۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:154

محدث فتویٰ

تبصرے