سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(137) تکبیرات زوائد

  • 20398
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 782

سوال

(137) تکبیرات زوائد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تکبیرات زوائد


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز عیدین میں تکبیر تحریمہ کےعلاوہ بارہ تکبیریں زائد کہی جا تی ہیں، سات پہلی رکعت اور پانچ دوسری رکعت میں۔ دونوں رکعات میں تکبیرات زوائد ، قرأت سے پہلے ہوں گی ۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی پڑھتے وقت پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہا کر تے تھے۔ (مسند احمد،ص70،ج6)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:154

محدث فتویٰ

تبصرے