السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اذان و اقامت کا حکم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز عید کے لیے اذان اور اقامت نہیں کہی جا تی ، چنانچہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں متعدد مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز عید میں حاضر ہوا ، آپ نے نماز عید خطبہ سے پہلے اذان اور اقامت کے بغیر پڑھائی۔[1] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز عید کے لیے اذان اور اقامت ثابت نہیں۔
[1] مسلم، العیدین: ۸۸۵۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب