سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) بیٹھ کر نماز پڑھنا

  • 20362
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 683

سوال

(101) بیٹھ کر نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حادثہ میں میری ٹانگ ٹوٹ گئی، اس پر پلستر چڑھا دیا گیا ہے، اس بنا پر میں کھڑا نہیں ہو سکتا، اب میرے لیے نماز کے متعلق کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 قیام پر قدرت کی صورت میں فرض نماز کھڑے ہو کر پڑھنا ضروری ہے ، تندرست آدمی کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنا بہتر نہیں، ہاں اگر کوئی بیماری کی وجہ سے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے پر قادر نہیں تو اسے بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے ، جیسا کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بوا سیر کے مریض تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا تھا:’’کھڑےہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لو اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر پڑھ لو۔ [1]

صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ شخص کسی لا ٹھی یا دیوار کے سہارے کھڑا ہو سکتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ کھڑاہو کر نماز پڑھے اور اگر کھڑے ہونے کی استطاعت نہیں یا ٹانگ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے تو بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے اور امید ہے کہ اللہ کے ہاں اس کا پورا اجر دیا جائے گا۔ (واللہ اعلم)


[1] صحیح بخاری، تقصیر الصلوٰة:۱۱۱۷۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:126

محدث فتویٰ

تبصرے