سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(45) قراءت میں سورتوں کی ترتیب

  • 20306
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 844

سوال

(45) قراءت میں سورتوں کی ترتیب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں قرأت کر تے وقت کیا سورتوں کی تر تیب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی فرمائیں ، کیونکہ ہمارے ہاں کچھ لوگ اس کے متعلق بہت زور دیتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 نماز میں قرأت کر تے وقت سورتوں کی تر تیب کا لحاظ رکھنا نہ واجب اور نہ اسے سنت کا درجہ دیا جا سکتاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ رات کی نماز میں پہلے سورۃ بقرۃ تلاوت کی اس کے بعد سورۃ النساء پھر سورۃ آل عمران پڑھی۔ [1] حالانکہ سورۃ نساء، سورۃ آل عمران کے بعد ہے ، اسی طرح امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عنوان بایں طور قائم کیا ہے:’’دو سورتیں ایک رکعت میں پڑھنا ، سورتوں کی آخری آیات یا سورتوں کو تقدیم و تاخیر سے پڑھنایا سورتوں کی ابتدائی آیات پڑھنے کا بیان۔‘‘

پھر اس مسئلہ کو ثابت کرنے کے لیے چند احادیث و آثار کا حوالہ دیا ہے جو اس مسئلہ کے اثبات کے لیے کافی ہے ، طالبِ حق کو بخاری کے اس مقا م کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔


[1] مسند امام احمد،ص ۳۸۲،ج۲۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:79

محدث فتویٰ

تبصرے