سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(44) مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا

  • 20305
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 749

سوال

(44) مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ، کتاب و سنت میں اس کے متعلق کیا حکم ہے، تفصیل سے راہنمائی فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں اپنی صحیح میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’جنازگاہ اور مسجد دونوں جگہ نماز جنازہ ادا کرنا ۔‘‘ [1]

اگرچہ افضل یہ ہے کہ مسجد سے باہر جنازہ گاہ میں نماز جنازہ پڑھی جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اکثرو بیشتر ایسا ہوتا تھا البتہ مسجد میں جنازہ پڑھنا بھی جائز ہے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضا کے دونوں بیٹوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا کی تھی۔[2]

روایات میں ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی تھی۔


[1] صحیح بخاری، الجنائز، باب نمبر ۶۰۔

[2] صحیح مسلم ، الجنائز:۹۷۳۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:79

محدث فتویٰ

تبصرے