السلام علیکم میں یہ جاننا چاہتا ہوں کی یہ "ٹڈی" کونسا جانور ہوتا ہے۔؟اور کیا اسے کھا سکتے ہیں۔؟
ٹڈی اڑنے والے حشرات میں سے ہے اور شہد کی مکھی سے تقریبا تین گنا بڑا ہوتا ہے ،اسے کھایا جا سکتا ہے: ایک روایت کے الفاظ ہیں:
ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال ہیں۔ مرداروں میں مچھلی اور ٹڈی داخل ہے جبکہ خونوں میں جگر اور تلی شامل ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب