سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(541) حمل کے آخری مرحلہ میں بیوی سے ہم بستری کرنا

  • 20190
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 765

سوال

(541) حمل کے آخری مرحلہ میں بیوی سے ہم بستری کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی حمل کے آخری مرحلہ میں ہے، کیا اس حالت میں اس سے ہم بستری کرنا جائز ہے؟ کتاب وسنت کے مطابق راہنمائی کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان، دوران حمل اپنی بیوی سے جب چاہے ہم بستری کر سکتا ہے۔ کتاب وسنت میں اس کے متعلق کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن اگر ایسا کرنے سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو تو یہ فعل حرام ہے۔ اگر نقصان کا اندیشہ نہیں البتہ تکلیف اور مشقت ہو تو اس صورت میں بہتر ہے کہ ہم بستری نہ کی جائے کیونکہ بیوی کو مشقت میں ڈالنا حسن معاشرت کے خلاف ہے جس کا اﷲ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ ﴾[1]

’’اور ان عورتوں سے احسن انداز میں معاشرت اختیار کرو۔‘‘

 بہرحال صورت مسؤلہ میں دوران حمل آدمی اپنی بیوی سے ہم بستری کر سکتا ہے بشرطیکہ کسی قسم کے نقصان کا خطرہ نہ ہو اور اگر اس سے بیوی تکلیف محسوس کرے تو بھی اس سے اجتناب بہتر ہے۔ (واﷲ اعلم)


[1] ۴/النساء: ۱۹۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:452

محدث فتویٰ

تبصرے