سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(546) موجودہ نظام حکومت کے ٹیکس کی چوری کرنا

  • 2004
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1923

سوال

(546) موجودہ نظام حکومت کے ٹیکس کی چوری کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موجودہ حکومت ونظام حکومت غیر اسلامی ہے کیا ہم اس غیر اسلامی حکومت ’’جس نے ہمارے اوپر بے شمار ٹیکس عائد کر رکھے ہیں‘‘ کی چوری کر سکتے ہیں۔ مثلاً ریلوے میں دوران سفر ٹکٹ نہ لینا۔ بجلی چوری کرنا وغیرہ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

موجودہ حکومت اور نظام حکومت کچھ اسلامی اور کچھ غیر اسلامی ہے رسول اللہﷺ کا فرمان ابوداود ، ترمذی اور مستدرک حاکم میں موجود ہے:

«أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلٰی مَنِ ائْتَمَنَکَ ، وَلاَتَخُنْ مَنْ خَانَکَ» (ترمذی ابواب البيوع جلد اول ص ۲۳۹ ابوداود ۔ کتاب البيوع ۔ باب فی الرجل ياخذ حقه من تحت يده)

’’جو تیرے ساتھ امانت داری کا سلوک کرے تو بھی اس سے ایسا ہی کر اور جو تیرے ساتھ خیانت کرے تو اس سے خیانت نہ کر‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 384

محدث فتویٰ

تبصرے