سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(543) زمین گہنے پر دینا

  • 2001
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1819

سوال

(543) زمین گہنے پر دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی آدمی کو کچھ روپوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کسی شخص سے ایک یا دو ایکڑ زمین بطور رہن رکھ کر رقم وصول کر لیتا ہے اور جونہی رقم ہاتھ آئی اپنی زمین واپس لے لی اور رقم دے دی تو اس کے بدلے جو آدمی زمین بطور (رہن گروی) لے لیتا ہے وہ اس زمین میں پیسہ لگا کر محنت اور وقت لگا کر اس کی کاشت کرتا ہے اور اس سے جو کچھ نفع  خرچہ لگانے کے بعد لیتا ہے جائز ہے یا کہ ناجائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہﷺ کا فرمان ہے دودھ اور سواری کا جانور جب مرہون (گروی رکھا ہوا) ہو تو خرچہ کے عوض اس کا دودھ پیا جا سکتا ہے اور اس پر سواری کی جا سکتی ہے۔(بخاری شریف کتاب الرہن)  اس کے علاوہ زمین وغیرہ گروی رکھنے کی ہر وہ صورت ناجائز ہے جس میں سود یا اکل مال بالباطل کی کوئی اور صورت ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 382

محدث فتویٰ

تبصرے