سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) بھتیجوں کا وارث بننا

  • 20006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 631

سوال

(357) بھتیجوں کا وارث بننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی فوت ہوا، اس کے دو بھتیجے اور دو بھتیجیاں زندہ ہیں، اس کے وارث صرف بھتیجے ہوں گے یا بھتیجیاں بھی اس سے حصہ لیں گی؟ وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسؤلہ میں صرف بھتیجے ہی وارث ہوں گے، بھتیجیوں کو جائیداد سے کچھ نہیں ملے گا، کیونکہ بھتیجے عصبہ کی حیثیت سے لیتے ہیں، جب کہ بھتیجیاں عصبہ نہیں کیونکہ، شرعی طور پر صرف چار وارث ایسے ہیں جو اپنی بہنوں کو عصبہ بناتے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:

 1)  اگر میت کا بیٹا اور بیٹی ہے تو بیٹا اور بیٹی دونوں وارث ہوں گے، کیونکہ بیٹا عصبہ ہے اور اس نے اپنی بہن کو عصبہ بنا کر جائیداد میں شریک کیا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿يُوْصِيْكُمُ اللّٰهُ فِيْۤ اَوْلَادِكُمْ١ۗ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ١ۚ ﴾[1]

’’اللہ تمہیں اولاد کے متعلق حکم دیتا ہے کہ ترکہ سے لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ دیا جائے۔‘‘

2) اگر میت کا پوتا اور پوتی ہے تو پوتا اپنی بہن کو عصبہ بنائے گا کیونکہ یہ بیٹے کے قائم مقام ہے۔

3) اگر میت کا حقیقی بھائی اور حقیقی بہن زندہ ہے تو حقیقی بھائی اپنی بہن کو عصبہ بنا کر جائیداد میں شریک کر لے گا۔

4)  اگر میت کا پدری بھائی اور پدری بہن زندہ ہے تو پدری بھائی اپنی بہن کو عصبہ بنا کر جائیداد میں شریک کر لے گا، ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَ اِنْ كَانُوْۤ اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ١ ﴾[2]

’’اگر میت کے بہن بھائی ہوں تو مذکر کو مؤنث کے مقابلہ میں دو گناہ حصہ دیا جائےگا۔‘‘


[1] ۴/النساء:۱۱۔

[2] ۴/النساء:۱۷۶۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:310

محدث فتویٰ

تبصرے