سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

برے خواب آنا اور ان کانقصان پہنچانا

  • 200
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2885

سوال

برے خواب آنا اور ان کانقصان پہنچانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر برا خواب آ جائے اور ڈر جائیں تو کیا کریں۔؟کیا برے خواب نقصان پہنچاتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

برا خواب دیکھنے کی صورت میں اٹھ کر اپنے بائیں طرف تین بار تھوک کر شیطان سے اللہ کی پناہ مانگیں۔

يہ اور اس طرح كى دوسرى غلط قسم كى خوابيں شيطان كى جانب سے ہيں، اگر مسلمان اس طرح كى خواب ديكھے تو اس كے ليے مشروع يہ ہے كہ وہ اپنے بائيں جانب تين بار تھو تھو كرتا ہوا شيطان اور جو كچھ ديكھا ہے اس كے شر سے پناہ مانگے، پھر اپنى دوسرى كروٹ پر ہو كر سو جائے تو يہ اسے كوئى ضرر نہيں پہنچائيگى، اور يہ خواب كسى شخص كو نہ بتائے كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" نيك اور صالح خواب اللہ كى جانب سے ہيں، اور برے خواب شيطان كى جانب سے، چنانچہ جب تم ميں سے كوئى شخص برا خواب ديكھے تو وہ اپنى بائيں جانب تين بار تھو تھو كے اور شيطان اور اس كے شر سے تين بار پناہ مانگے تو وہ اسے كوئى ضرر نہيں دے گى "

صحيح بخارى كتاب بدء الخلق حديث نمبر ( 3049 )۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے