سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(321) غیر مسلم کا وارث مسلمان ہو سکتا ہے؟

  • 19970
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1339

سوال

(321) غیر مسلم کا وارث مسلمان ہو سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والدین غیر مسلم ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے نعمت ِ اسلام سے نوازا ہے، میرے والد فوت ہو چکے ہیں، کیا مجھے ان کے ترکہ سے اپنا حصہ لینے کا حق ہے؟ اس کے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں میری راہنمائی فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا آپ پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے آپ کو نعمتِ اسلام عطا فرمائی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، دین اسلام وہ دولت ہے کہ اس کے مقابلہ میں دنیا اور اس کے ساز و سامان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو اس کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ اگر امر واقعہ اسی طرح ہے تو کفر پر مرنے والے شخص کی مسلمان اولاد وارث نہیں ہو گی۔

 چنانچہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان کافر کا اور کافر، مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا۔‘‘ [1]


[1] صحیح بخاری، الفرائض: ۶۷۶۴۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:282

محدث فتویٰ

تبصرے