سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(316) فوت شدہ بھائی کے متروکہ میں حصہ

  • 19965
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 626

سوال

(316) فوت شدہ بھائی کے متروکہ میں حصہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارا بھائی فوت ہوا ہے، اس کے والدین، بیوی، ایک بیٹا اور دو بھائی زندہ ہیں، اس کی جائیداد کیونکر تقسیم ہو گی؟ کتاب و سنت کی روشنی میں ہمارا مسئلہ حل فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

والدین میں ہر ایک کو چھٹا، چھٹا حصہ، بیوی کو آٹھواں اور باقی بیٹے کو ملے گا، اس صورت میں بھائی محروم ہیں، کل جائیداد کے چوبیس حصے کر لیے جائیں، پھر درج ذیل تفصیل سے اسے تقسیم کر لیا جائے۔

 1) والد چھٹا حصہ: 4 2) والدہ چھٹا حصہ: 4  3) بیوی آٹھواں حصہ: 3

 4)بیٹا۔ باقی ماندہ13  5) بھائی محروم

 بیٹے کو عصبہ کی حیثیت سے دیا جائے گا، اس کی موجودگی میں بھائیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ (واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:279

محدث فتویٰ

تبصرے