سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(536) فلمی سی ڈی وغیرہ کا کاروبار

  • 1994
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1299

سوال

(536) فلمی سی ڈی وغیرہ کا کاروبار

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ٹی وی۔ وی سی آر اور فلموں کا کاروبار درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ٹی وی ، وسی سی آر اور فلموں کا کاروبار شرعاً درست نہیں کیونکہ ان میں جاندار چیزوں کی تصویر بنتی ہے اور تصویر کے متعلق رسول اللہﷺ کی احادیث بالکل واضح ہیں کہ تصویروں والے روز قیامت عذاب دئیے جائیں گے رہا یہ سوال کہ جاندار چیزوں کی تصویر کے بغیر ہو تو پھر ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ واقع میں یہ تصور ہے ہی نہیں۔ لہٰذا یہ ’’دھوکہ کی مشنری اور حسرت انگیز‘‘ چیزیں ناجائز ہیں ان کا کاروبار ناجائز ہے اور ان کی مرمت بھی ناجائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 377

محدث فتویٰ

تبصرے