سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) احرام باندھنے کے بعد غسل کے وقت بالوں کا اترنا

  • 19904
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 809

سوال

(255) احرام باندھنے کے بعد غسل کے وقت بالوں کا اترنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا احرام باندھنے کے بعد بوقت ضرورت غسل کیا جا سکتا ہے؟ اس دوران اگر کوئی بال وغیرہ اکھڑ جائیں تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احرام کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے اچھی طرح غسل کرے، خوشبو لگائے اور احرام کی چادریں پہن لے، نیت کے ساتھ حج یا عمرہ کا تلبیہ بآواز بلند پڑھے۔ اگر احرام باندھنے کے بعد نہانے کی ضرورت پڑ جائے تو غسل کرنے میں چنداں حرج نہیں ہے البتہ احتلام ہونے کی صورت میں غسل کرنا ضروری ہے، ٹھنڈک یا صفائی کے لیے بھی غسل کیا جا سکتا ہے، لیکن ہر قسم کے غسل میں خوشبودار صابن سے اجتناب کرے کیونکہ محرم آدمی کو خوشبو استعمال کرنے کی ممانعت ہے، اگر غسل کرتے وقت مردہ بال گر جاتے ہیں تو اس پر کوئی فدیہ یا تاوان نہیں ہو گا البتہ دانستہ طور پر بالوں کو کاٹنا یا اکھاڑنا منع ہے۔ (واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:230

محدث فتویٰ

تبصرے