کیا ہم مسلمان کسی کافر کی کوئی خوبصورت چیز کو دیکھ کر ماشاء الله کہہ سکتے ہیں۔؟
ما شاء اللہ تو اللہ کی قدرت کاملہ پر دلالت کرنے والے الفاظ ہیں یعنی جو اللہ نے چاہا یا جیسا چاہا، ویسا بنا دیا یا کر دیا۔ پس کفار بھی اللہ ہی کی مخلوق ہیں اور ان کے پاس موجود نعمتیں یا صلاحیتیں بھی اللہ ہی کی طرف سے عطا کردہ ہیں لہذا ان کے ہاں کچھ ایسا دیکھنے پر یہ کلمات کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ یہ اللہ تعالی کی ذات کے لیے تعریفی کلمات ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب