سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) اونٹ کے گوشت سے وضو کرنا

  • 19685
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 675

سوال

(36) اونٹ کے گوشت سے وضو کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اونٹ کاگوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، قرآن و حدیث کے مطابق جواب دیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے،اس کے بعد حقیقی وضو کرنا ہوگا۔حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے ایک آدمی نے سوال کیا، آیا میں اونٹ کے گوشت سے وضو کروں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:ہاں اونٹ کے گوشت سے وضو کرو۔[1] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا چاہیے، وہ گوشت جسم کے کسی حصے یا عضو کاہو،ناقض وضو ہے، اس کے علاوہ کسی بھی حلال جانور کا گوشت ناقض وضو نہیں ۔ (واللہ اعلم)


[1] ۔صحیح مسلم ،الحیض:360۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:62

محدث فتویٰ

تبصرے