سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) دوران وضو باتیں کرنا

  • 19679
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1881

سوال

(30) دوران وضو باتیں کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ وضو کی جگہ پر بیٹھےہوئے دوران وضو باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا شرعاً ایسا کرنا جائز ہے؟ کیا وضو خاموشی سے کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضو کے دوران ،گپیں لگانے اور دنیوی گفتگو کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے ، اسے کسی صورت میں مستحسن قرار نہیں دیا جا سکتا البتہ بہت ضروری یا وضو سے متعلق گفتگو کرنے میں چنداں حرج نہیں ہے۔حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کر رہے تھے۔میں ان کے موزے اتارنے کے لیے جھکاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا۔’’انہیں چھوڑدو،میں نے جب انہیں پہنا تھا تو میں اس وقت وضو کی حالت میں تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ان پر مسح کر لیا۔‘‘[1]

ظاہر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے جب حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے گفتگو فرمائی تو آپ کا وضو ابھی مکمل نہیں ہوا تھا بلکہ دوران وضو ہی آپ نے گفتگو فرمائی اس سے ثابت ہوا کہ دوران وضو گفتگو جائز اور درست ہے، لیکن وضو کرتے وقت دنیاوی باتیں کرنا فضول گپیں ہانکنا اچھا کام نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔


[1] ۔صحیح بخاری،الوضو:206۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:59

محدث فتویٰ

تبصرے