سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(21) تلاوت کے لیے وضو کرنا

  • 19670
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 716

سوال

(21) تلاوت کے لیے وضو کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کی تلاوت وضو کے بغیر ہو سکتی ہے یا نہیں کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہتر ہے کہ انسان باوضو ہو کر قرآن مجید کی تلاوت کرے تاہم وضو کے بغیر بھی تلاوت کرنا درست ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ  نے اپنی صحیح میں ایک عنوان بایں الفاظ ذکر کیا ہے۔’’بے وضو ہونے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرنا۔‘‘[1]

اس سلسلہ میں انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ایک حدیث ذکر کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سورہے تھے۔ جب بیدار ہوئے تو اپنے ہاتھ سے آنکھوں کو صاف کیا اور نیند کے اثرات دور کیے۔پھر سورۃآل عمران کی آخری دس آیات تلاوت فرمائیں ۔ اس کے بعد ایک لٹکے ہوئے مشکیزے کی طرف بڑھے ،اس سے وضو کیا،پھر نماز تہجد شروع کی۔[2]اس حدیث سےمعلوم ہوا کہ انسان بے وضو ہونے کے بعد بھی قرآن مجید کی تلاوت کر سکتا ہے۔(واللہ اعلم)


[1] ۔بخاری الوضوءباب نمبر36۔

[2] ۔صحیح بخاری،الوضوء183۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:54

محدث فتویٰ

تبصرے