سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(784) عورت کے حوالے سے جنت میں خاوند کے بارے میں بیان

  • 19632
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 823

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس وقت میں قرآن مجید کی تلاوت کرتی ہوں تو اس کی آیات میں اکثر پاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایماندار مردوں کی بڑی آنکھوں والی گوریوں اور خوبصورتی میں غالب عورتوں کی خوشخبری سے نوازاہے تو کیا عورت کے لیے آخرت میں اس کے دنیاوی خاوند کا بدل بھی ہوگا؟اسی طرح جنت کی اکثر نعمتوں کی نسبت مومن مردوں کی  طرف کی گئی ہے تو کیا ایماندار کی نعمت ایماندار مرد سے کم ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آخرت کا ثواب مردوں اور عورتوں کے لیے عام ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿فَاستَجابَ لَهُم رَبُّهُم أَنّى لا أُضيعُ عَمَلَ عـٰمِلٍ مِنكُم مِن ذَكَرٍ أَو أُنثىٰ ... ﴿١٩٥﴾... سورةآل عمران

"تو ان کے رب نے ان کی دعا قبول کرلی کہ بے شک میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا،مرد ہو یا عورت۔"

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿مَن عَمِلَ صـٰلِحًا مِن ذَكَرٍ أَو أُنثىٰ وَهُوَ مُؤمِنٌ فَلَنُحيِيَنَّهُ حَيو‌ٰةً طَيِّبَةً...﴿٩٧﴾... سورة النحل

"جو بھی نیک عمل کرے،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوتو یقیناً ہم اسے ضرور زندگی بخشیں گے پاکیزہ زندگی۔"

اور اس کا فرمان ہے:

﴿وَمَن يَعمَل مِنَ الصّـٰلِحـٰتِ مِن ذَكَرٍ أَو أُنثىٰ وَهُوَ مُؤمِنٌ فَأُولـٰئِكَ يَدخُلونَ الجَنَّةَ ... ﴿١٢٤﴾... سورةالنساء

"اور جو شخص نیک کاموں میں سے(کوئی کام) کرے،مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہوتو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔"

اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿إِنَّ المُسلِمينَ وَالمُسلِمـٰتِ وَالمُؤمِنينَ وَالمُؤمِنـٰتِ وَالقـٰنِتينَ وَالقـٰنِتـٰتِ وَالصّـٰدِقينَ وَالصّـٰدِقـٰتِ وَالصّـٰبِرينَ وَالصّـٰبِر‌ٰتِ وَالخـٰشِعينَ وَالخـٰشِعـٰتِ وَالمُتَصَدِّقينَ وَالمُتَصَدِّقـٰتِ وَالصّـٰئِمينَ وَالصّـٰئِمـٰتِ وَالحـٰفِظينَ فُروجَهُم وَالحـٰفِظـٰتِ وَالذّ‌ٰكِرينَ اللَّهَ كَثيرًا وَالذّ‌ٰكِر‌ٰتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَغفِرَةً وَأَجرًا عَظيمًا ﴿٣٥﴾... سورةالاحزاب

بےشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مومن مرد اور مومن عورتیں فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرمانبردار عورتیں راست باز مرد اور راست باز عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اپنی شرمگاه کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والیاں بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں ان (سب کے) لئے اللہ تعالیٰ نے (وسیع) مغفرت اور بڑاثواب تیار کر رکھا ہے"

اللہ نے ان کے جنت میں اکھٹے داخل ہونے کا تذکرہ کیا ہے،جو کہ اس فرمان میں ہے:

﴿هُم وَأَزو‌ٰجُهُم فى ظِلـٰلٍ عَلَى الأَرائِكِ مُتَّكِـٔونَ ﴿٥٦﴾... سورةيس

"وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں۔"

اور اس کا فرمان ہے:

﴿دخُلُوا الجَنَّةَ أَنتُم وَأَزو‌ٰجُكُم تُحبَرونَ ﴿٧٠﴾... سورةالزخرف

"جنت میں داخل ہوجاؤ تم اور تمہاری بیویاں،تم خوش کیے جاؤ گے۔"

اور اللہ نے اپنے فرمان میں عورتوں کو دوبارہ پیدا کرنے کی خبر دی ہے:

﴿إِنّا أَنشَأنـٰهُنَّ إِنشاءً ﴿٣٥ فَجَعَلنـٰهُنَّ أَبكارًا ﴿٣٦﴾... سورةالواقعة

"بلاشبہ ہم نے ان(بستروں والی عورتوں) پیدا کیا نئے سرے سے  پیداکرنا،پس ہم نے انھیں کنواریاں بنادیا۔"

یعنی بوڑھیوں کو  دوبارہ پیدا کرتے وقت انھیں کنواریاں  بنائے گا جیسے بوڑھوں کو نوجوان لوٹائے گا۔حدیث میں آیا ہے کہ دنیاوی عورتوں کو عبادت اور فرمانبرداری کیوجہ سے حوروں  پر فضیلت حاصل ہوگی توایماندار عورتیں بھی مردوں کی طرح جنت میں داخل ہوں گی۔اور اگر عورت نے کئی مردوں سے شادی کی ہوگی تو ان کے ساتھ ہی جنت میں داخل ہوگی ان کے درمیان اسے اختیار ملنے پر وہ ان میں سے سب سے اچھے کردار والے کو پسند کرے گی۔(فضیلۃالشیخ عبداللہ بن جبرین)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 703

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ