السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مردوں کے لیے جنت میں تو بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی بیویاں ہوں گی تو اس کے مقابلے میں عورتوں کے لیے کیا ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورتوں کے لیے جنتی مرد ہوں گے۔جنتی مرد بڑی آنکھوں والی سفید رنگ والیوں سے کہیں بہتر ہیں۔جنتی عورتیں جنتی مردوں کے ہاں حورعین سے افضل ہیں۔اس بنا پر ممکن ہے کہ جنتی عورتوں کا حصہ نکاح کے اعتبار سے مردوں کے حصے سے زیادہ ہو۔اور عورت کے دنیا والے خاوند کے علاوہ جنت میں بھی خاوند ہو ں گے،اور عورت کے اگر دو خاوند ہوں گے تو اسے ان کے درمیان اختیار ہوگا اور وہ عادات کے اعتبار سے سب سے اچھے کو پسند کرلے گی۔(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب