السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان عورتوں کا کیا حکم ہے جو وہ رسالے پڑھتی ہیں جن میں تصویریں اور شرعی طور پر حرام مقالے ہوتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہر مکلف چاہے مرد ہو یا عورت ہو اس کے لیے بدعت اور گمراہی کی کتابیں اور وہ رسالے پڑھنا حرام ہے جو فضول باتیں شائع کرتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے کرتے اور اخلاق فاضلہ سے انحراف کی دعوت دیتے ہیں مگر جبکہ ان کا مطالعہ کرنے والا ان میں پائے جانے والے الحاد اور انحراف کا رد سکتا ہو ان کے مالکوں کو نصیحت کرسکتا ہو۔ ان کے کام ان پر انکارکرسکتا ہو اور لوگوں کو ان کی شرارت سے محتاط کر سکتا ہو(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب