السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر سارے یا نصف امتحان کا وقت باجماعت نماز کے مقابلے میں آجائے تو کیا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ جس نے اس سکول میں داخلہ لیا جس کے تمام نظام اور طریقے شریعت کے حکم کے موافق نہیں تو بدیہی بات ہے کہ انجام بھی شریعت کے مخالف ہوگا۔
تو جو شریعت کا التزام چاہتا ہے وہ ایسی تعلیم اور نظام کے پیچھے نہ پڑے جو شریعت کے مخالف ہو۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ سوال پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اس لیے کہ ان سالوں کو وہ ضائع نہیں کرسکتا جنھیں اس نے تحصیل علم کے لیے وقف کردیا ہے لہٰذا علم کی تلاش صحیح علمی نظام کی موافقت میں شروع کرنا آدمی کا فریضہ ہے اس لیے کہ جس کی بنیاد درست ہوگی وہ درست ہو گا اور جس کی بنیاد برائی پر ہو گی وہ برا ہو گا۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب