سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(756) عورت کا اپنے بڑے بھائی کے دوست کے ساتھ علمی مجالس میں جانا

  • 19604
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 757

سوال

(756) عورت کا اپنے بڑے بھائی کے دوست کے ساتھ علمی مجالس میں جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دین داری کو اختیار کرنے کے آغاز میں ایک بہن علم مجلسوں میں حاضر ہوتی ہے۔لیکن اس کا بھائی ان جگہوں میں نہیں جا تا تو وہ بھائی کے دوست کے ساتھ جو پابند شریعت ہے جا سکتی ہے؟کیا اس کے لیے یہ جائز ہے؟ اس بات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے کہ وہ اپنے بھائی کے دوست سے پانچ سال بڑی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ناجائز کاموں میں سے ہے اور یہ کسی صورت میں جائز نہیں عنقریب فتنے کی طرف یقینی طور پر پہنچادینے والا ہے اگرچہ عمر کا کتنا فرق ہو۔ میں اس بہن کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر اپنی نوکری میں برکت اور ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو فوراً اس معاملے سے باز آجائے اور مسجدوں میں جانے کے لیے سفر نہ ہونے کی وجہ سے کسی ساتھی وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں حتی کہ اگر کسی ساتھ کی ضرورت ہو بھی تو محرم رشتہ دار کا ہو نا ضروری ہے تو اس کا ذمہ ہے کہ یا تو وہ اکیلی جائے اور شرطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یا پھر بہنوں کی مجلسوں میں ہی حاضر ہو۔ لیکن اگر وہ اپنے بھائی کے دوست سے جانا چاہتی ہے تو یہ فتنے کی طرف پہنچا دے گا ۔الایہ کہ اللہ اس کو بچانا چاہے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد المقصود)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 668

محدث فتویٰ

تبصرے