رات کو معوذتین پڑھ کر جو جسم پر ہاتھ پھیرتے ہیں کیا اس عمل میں مخصوص جگہوں پر بھی ہاتھ پھیرنا جائز ہے ۔مثلا شرمگاہ یا پاؤں۔؟
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات لیٹے وقت اپنی ہتھیلیوں کو جمع فرماتے،ان میں پھونک مارتے اور سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھتے۔ پھر ان دونوں ہاتھوں کوسر اور چہرے پر پھیرتے اور جہاں تک استطاعت ہوتی اپنے جسم پر آگے سے پھیرتے تھے یعنی لیٹے لیٹے جہاں تک ہاتھ جا سکتے ہیں وہاں وہاں پھیر لیتے تھے۔ اور ایسا تین دفعہ کرتے تھے۔
﴿بخارى۵۰١۷﴾
ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب