سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(751) زیادہ عورتیں جہنمی کیوں ہیں؟

  • 19599
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 934

سوال

(751) زیادہ عورتیں جہنمی کیوں ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ درست ہے کہ زیادہ تر عورتیں جہنمی ہیں اور کس لیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ درست ہے نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   نے ان کے متعلق ان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا:

"يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ فَإِنِّي أُرِيتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ"

"اے عورتوں کی جماعت !صدقہ کیا کرو یقیناً تم زیادہ تر جہنمی ہو۔"

تو نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   پر کسی پوچھنے والے نے یہی اعتراض کیا تھا جو مذکورہ سائل نے کیا ہے جب عورتوں نے کہا اے اللہ کے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  ! کیوں؟ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا:

"تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِير"[1]

"اس لیے کہ تم پھٹکاریں زیادہ کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو۔"

تونبی  صلی اللہ علیہ وسلم   نے ان کے آگ میں زیادہ ہونے کے اسباب کو بیان کیا کہ اس کہ وہ پھٹکار زیادہ کرتی ہیں اور گالی گلوچ بھی اور اپنے خاوند کی ناشکری کرتی ہیں اس سے وہ بکثرت  جہنم میں داخل ہوں گی۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث 1393)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 665

محدث فتویٰ

تبصرے