سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(729) برائی دیکھنے پر عورت کا کردار

  • 19577
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 729

سوال

(729) برائی دیکھنے پر عورت کا کردار

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی عورت اپنے قریبی کوکوئی برائی کرتا دیکھے تو اس کا طرز عمل کیا ہونا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کا ذمہ ہے کہ وہ برائی کرنے والے کو شفقت نرمی اچھی گفتگو اور بہتر انداز سے منع کرے اس لیے کہ وہ شرعی احکام سے ناواقف بھی ہو سکتا ہے اور برے رویے والا بھی ہو سکتا ہے تو سختی کے ساتھ اس پر انکار کرنے سے اس کی برائی بڑھ سکتی ہے۔ لہٰذا اس کا ذمہ ہے کہ وہ برائی سے اچھے انداز اچھی گفتگو اور واضح دلیل کے ساتھ منع کرے جیسے اللہ اور اس کے رسول  نے کیا ہے اس کے لیے دعا بھی کرے تاکہ اس کے دل میں حق سے نفرت پیدا نہ ہو جائے اور نیکی کا حکم دینے والے اور برائی سے روکنے والے کو ایسا ہی ہونا چاہیے اس کے پاس علم بصیرت نرمی اور بردباری ہونی چاہیے تاکہ جو اس پر انکار کرتا ہے وہ قبول کر لے اور نفرت اور فساد کا شکار نہ ہو۔ اور نیکی کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا ان الفاظ کو استعمال کرنے میں کوشش کرتا رہے جن کی وجہ سے حق کو جاننے کی امید کی جاسکتی ہو۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 645

محدث فتویٰ

تبصرے