سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(699) منگنی والی انگوٹھی پہننا

  • 19547
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 833

سوال

(699) منگنی والی انگوٹھی پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

منگنی کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

منگنی کی انگوٹھی حقیقت میں عام انگوٹھی ہی ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ہاں،اگر انگوٹھی والا اعتقاد رکھتا ہو،جیسے کہ کچھ لوگ کرتے بھی ہیں کہ منگنی والی لڑکی اس انگوٹھی میں اپنے منگیتر کا نام لکھ دیتی ہے اور اس لڑکی کا نام اس انگوٹھی میں جو اسے دی جاتی ہے، کہ یہ میاں بیوی کے درمیان تعلق قائم کرنے کے لیے ضروری ہے تو اس حالت میں یہ انگوٹھی حرام ہوگی کیونکہ اس کا تعلق ایسے اعتقاد سے  ہے جو شرعی اور عقلی طور پر بے بنیاد ہے ۔نیز یہ انگوٹھی اس صورت میں بھی ناجائز ہوگی کہ اگر خود پیغام دینے والا اپنی منگیتر کو پہنائے کیونکہ وہ ابھی اس کی بیوی نہیں بنی بلکہ وہ اس کے لیے اجنبی عورت ہے کیونکہ بیوی تو نکاح سے ہی بنے گی۔"(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثین  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 617

محدث فتویٰ

تبصرے