السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس کٹنگ کا کیا حکم جو کچھ عورتیں کرواتی ہیں؟اس کی صورت یہ ہے کہ پیشانی کے اوپر سے کچھ بال کاٹ کر ان کی لٹوں کو پیشانی پر لٹکایا جا تا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر اس کٹنگ کی غرض کفار اور ملحد عورتوں کی مشابہت ہوتو یہ حرام ہے کیونکہ غیر مسلموں سے مشابہت حرام ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی وجہ سے۔
"مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ" [1]
"جس نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ انھیں میں سے ہے۔
اور اگر مشابہت کے ارادے سے نہیں بلکہ عورتوں کے درمیان نئے رواجوں سے ایک رواج کے طورپر کیا جائے تو اگر اس میں زینت و خوبصورتی کا پہلو موجود ہے جس کے ذریعے خاوند کے لیے زینت اختیار کرنا بھی ممکن ہو اور اپنے جیسی عورتوں کے درمیان ایسی شکل میں آنا مطلوب ہو جو ان کے درمیان اس کے مقا م کو بلند کرنے کا ذریعہ ہو تو ہمیں اس میں کوئی حرج نظر نہیں آتا ۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
[1] ۔صحیح مسند احمد (2/50)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب