سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(686) بال اتارکر آراستہ ہونا اور انھیں سنوارنے اور کنگھی کرنے کا طریقہ سر کے بال مونڈنا

  • 19534
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 614

سوال

(686) بال اتارکر آراستہ ہونا اور انھیں سنوارنے اور کنگھی کرنے کا طریقہ سر کے بال مونڈنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کا اپنے سر کے بال مونڈنے کا کیاحکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بات پر اجماع ہے کہ عورت کو حج کے موقع پر بھی بال مونڈنے کا حکم نہیں دیا (؟؟؟)عورتوں کو سر منڈاناجائز ہوتا تو یہ حج میں مشروع ہوتا جیسا کہ مرد کے لیے مشروع ہے لیکن کوئی ایسی تکلیف ہو جو مونڈنے کا تقاضہ کرتی ہو۔ مثلاً :بیماری یا سر کا زخم جوٹانکے لگانے کا تقاضہ کرتا ہوتو کوئی حرج نہیں اس پر اللہ تعالیٰ کا فرمان بھی راہنمائی کرتا ہے۔

﴿فَمَنِ اضطُرَّ غَيرَ باغٍ وَلا عادٍ فَلا إِثمَ عَلَيهِ إِنَّ اللَّهَ غَفورٌ رَحيمٌ ﴿١٧٣﴾... سورةالبقرة

"پس جو مجبور کردیا جائے اس حال میں کہ نہ بغاوت کرنے والا اور نہ حد سے گزرنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں بے شک اللہ بے حد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔"

(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 607

محدث فتویٰ

تبصرے